
جواہر ماہر
ادویہ کے جو ہر است. نمک اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ ان کے لطیف اور قوی اجزاء حاصل کر کے مریض کو مختصر مقدار میں دوا کا استعمال کرایا جائے۔ طب جدید ڈاکٹری کی جملہ ادویہ اس اصول پر تیار کی گئی ہیں۔ اور اسی وجہ سے انکی مقدار خوراک بھی بہت قلیل ہے۔
طب جدید کے عاملوں ،( ڈاکٹروں) کا دیسی نظام طب پر بہت بڑا اعتراض یہ ہے۔ کہ ان کے دستور العلاج میں مریض کے لئے ایک وقت کی دوا مقدار میں اس قدر زیادہ ہوتی ہے جسکو اس متمدن دور کے آدمی بمشکل برداشت کر سکتے ہیں۔

ہمارے ملک کے اطبا کا فرض ہے کہ وہ اس ترقی کے دور میں اپنے فن شریف پر ہرگز یہ الزام واعتراض عاید نہ ہونے دیں فنی اور ملکی مفاد کو پیش نظر رکھ کر ہندوستان – میں ایسی ارزاں اور مفید دوائیں پیش کریں جو ڈاکٹری دواوں سے بھی زیادہ قلیل المقدم كثير الفوائد، اور سریع الاثر ہوں۔
ڈاکٹری ادویہ ہمارے ملک کے لئے بہت کم مفید ثابت ہو سکتی ہیں ۔ کیونکہ وہ اکثر سرد ممالک کے باشندوں پر تجربہ کرنے کے بعد تیار کی جاتی ہیں۔ ہمارے اور ان کے ملک کی آب و ہوا اور معاشرت میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
ہم کو اپنے مالک کے لئے اُن جڑی بوٹیوں اور ان اشیاء سے جو ہمارے ملک کی آب و ہوا میں نشو و نما پاتی ہیں۔ اور جن کا مزاج ہمارے مزاج سے خاص تعلق اور لگائوں رکھتا ہے اُن کے جو ہر،ست . نمک وغیرہ تیار کر کے اپنے ملک کے مریضوں کو استعمال کرانا چاہئیے۔
ہمارے ملک کے قدیم دوا سازوں نے جو ہر،ست – نمک تیار کرنے کے آسان ہے کم خرچ بالانشین طریقے بتا دئے ہیں، ہم کو ڈاکٹری فن دوا سازی کی طرح کسی بڑے سرمایہ سے دواسازی کا کا رخا نہ تیار کرنے کی ضرورت نہیں ہم مٹی کی ہانڈیوں میں، لوہے کے کی کڑہائیوں اور دوسری دہاتوں کے برتنوں میں ادویہ کے نفیس ، صاف اور شفاف کے جو ہر نمک اورست بنا سکتے ہیں ۔
پچیس، چھبیس سال سے اپنے ملک کی جڑی بوٹیوں اور معدنیات وغیرہ سے جو ہر ست. اور نمک بنانے اور تجربہ کرنے میں مصروف ہوں ، خدا کے فضل و کرم سے میرے مطب کی کامیابی کا بڑا راز بھی یہی ہے کہ میرے زیر علاج مریض قلیل مقدا دوا کے استعمال سے گھبراتے بھی نہیں ہیں اور جلد سے جلد خاطر خواہ ان کو فائدہ بھی ہوتا ہے۔
حقیقت بھی یہی ہے کہ طبیب کسی اُلجھے ہوئے مایوس العلاج مریض کو لطیف اور مختصر مقدار میں دوا کا استعمال کرانے سے اچھی کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ ایسے مریضوں پر جو عرصہ تک بڑی مقدار میں دوائیں کھاتے کھاتے اکتا گئے ہوں اُن کی طبیعت پر زیادہ مقدار خوراک کی ادویہ کے استعمال سے ایک ناگوار بار اور روح پر بیجا دباؤ پڑتا ہے جس کا نتیجہ بعض اوقات مرض کی طوالت سے ہلاکت تک کےپہونچ جاتا ہے ۔
میرے مجوزہ اور تیار کردہ جوہر۔ ست . نمک جو سالہا سال سے مایوس العلاج – مریضوں پر میرے مطب میں کامیابی کیساتھ برتے جاتے ہیں اور جو ایک حدتک لطیف سریع الاخر اور قلیل المقدار ہونے کی وجہ سے ازحد مفید ثابت ہوئے ہیں۔ ان کے تیار کرنے اور مریضوں کو استعمال کرانے کے تمام طریقے اس کتاب میں لکھتا ہوں ،میرے معاصرین ان ترکیبوں سے جو ہر ست. نمک وغیرہ تیار کر کے اپنے مطلب کو کامیاب بنائیں اور نیز اپنے تجربوں کے ذخائر بجائے پوشیدہ رکھنے کے کے ملک کے لئے عام لئے عام کردیں ۔ اس طریقے سے دیسی طب کے سر سے ایک حد تک دوا کی مقدار خوراک کا الزام بھی دور ہو سکتا ہے اور اہل ملک کو خاطر خواہ فائدہ بھی پہونچ سکتا ہے ۔
ہرسمجھ دار طبیب ان کو تیار کرنے کے بعد تنہا ان میں سے دو تین کا مرکب بنا کر مریض پر استعمال کر سکتا ہے۔
اب میں اس مختصر تمہید کو اس دعا پرختم کرتا ہوں کہ شافی مطلق اپنی رحمت کاملہ کے سے اس کتاب کی دواؤں میں نفع و تاخیر عطا فرمائے، آمین ثم آمین
خادم الناس:حکیم محمود علی خان، ماہر۔۔۔اکبرآبادی،ثم دہلوی
Download Link: